ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی عبداللہ صالح کے فوجیوں نے تعز شہر میں مخالفین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق ہوگۓ ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں جمعے کے دن ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کی سعودی عرب سے واپسی کے بعد سے خونریز جھڑپوں کا ایک نیا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ صالح تین ماہ قبل حکومت مخالف احتجاجات میں شدت پیدا ہونے اور صدارتی محل پر حملے زخمی ہونے کے بعد علاج معالجے کے بہانے سعودی عرب فرار ہوگیا تھا ۔ گزشتہ اتوار کے دن سے صنعا میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک ایک سو ستر افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ جن میں اکثریت غیر مسلح افراد کی ہے۔ ...........
/169